ایک مسیحا تھا جو چلا گیا ،ہر دل اداس کرگیا ،کراچی میں انسانیت کے خدمت گارعبدالستار ایدھی کاسفر آخرت جاری ہے ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انسانیت کے خدمت گارعبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ مولانا احمد خان نیازی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں سوگواران کی شرکت کے بعد جنازہ اپنی آخری آرام گاہ کی طرف روانہ ہوگیا ۔عبدالستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ایدھی ولیج میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاکستان بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے،نماز جنازہ میں صدر پاکستان،گورنراوروزیر اعلیٰ سندھ ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،سیاسی ،مذہبی ، سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نےوزیر اعظم کی نمائندگی کی۔
style="text-align: right;">پاکستان کی فضا سوگوار ہے،ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل بوجھل،انسانیت کی خدمت کا مشن انجام دینے والے دنیا کےمعروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی پاکستان کو یتیم کرگئے۔ محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے۔
یتیموں، بےسہارا، بیماروں، بزرگوں، لاوارث بچوں اور دکھی انسانیت کو سہارا دینےوالا اپنے سفر آخرت پر روانہ ہوگیا۔قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا ملک بھر میں سوگ کا اعلان ہے۔
ایدھی صاحب کو زندگی میں ان کی بے لوث خدمت پر بہت سے اعزازات ملےلیکن حقیقت یہ ہے کہ انہیں ملنے والے اعزازات کیلئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ وہ ایدھی صاجب جیسی یگانہ ہستی سے منسوب کیے گئےکیونکہ کوئی تمغہ، کوئی اعزاز ایسا نہیں جو ان کے قد کی برابری کرسک